کمسن لڑکی سے دست درازی ،

   

سالار جنگ میوزیم کا ملازم گرفتار
حیدرآباد ۔23جولائی ( سیاست نیوز) بالاپور پولیس نے سالار جنگ میوزیم کے ایک ملازم کو گرفتار کرلیا جس پر الزام ہے کہ اس نے ایک کمسن لڑکی کو گھوڑا دکھانے کے بہانے لے جاکر دست درازی کی ۔ پولیس بالا پور ذرائع کے مطابق 55سالہ عباس علی کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کی طبی جانچ جاری ہے ۔ اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے مقامی لڑکی کے ساتھ دست درازی کی ۔ یہ شخص سالار جنگ میوزیم میں اٹینڈر کی خدمات انجام دیتا ہے ۔ جو علی نگر شاہی نگر علاقہ کا ساکن ہے ۔ بالاپور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔