کمسن لڑکی کا اغواء اور جنسی ہراسانی پر نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد۔ /3 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے 4 سالہ لڑکی کا اغوا اور جنسی ہراسانی کرنے والے20 سالہ رمیش کو گرفتار کرلیا۔مامڑ پلی بالا پور منڈل کا ساکن رمیش نے چار سالہ لڑکی کا اغواء کیا اور اس کمسن بچی کو جھاڑیوں میں لے گیا۔ بچی دکھائی نہ دینے پر اس کے والدین نے بستی میں اس کی تلاش شروع کردی اس دوران لڑکی کے والد اور اس کے ساتھی نے لڑکی کو عین وقت پر بچالیا اور پولیس میں شکایت کردی۔ پولیس پہاڑی شریف نے خاطی کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔ ع