کمسن لڑکی کا جنسی استحصال کرنے والے ملزم کو 14 سال کی سزاء

   

حیدرآباد ۔ ایل بی نگر کی ایک عدالت نے کمسن لڑکی کا جنسی استحصال کرنے والے ملزم کو 14 سال کی سزاء سنائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عدالت نے ملزم 58 سالہ کے سنجے کو 14 سال کی سزاء اور 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ سال 2017 ایل بی نگر کے ایک کیس میں پولیس نے تمام ثبوت اور گواہوں کے بیانات کو قلمبند کرتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ شکایت گذار خاتون کی 2 لڑکیاں ہیں جب وہ مکان میں موجود نہیں تھی سنجے مکان میں زبردستی داخل ہوا اور اس نے ایک لڑکی کا جنسی استحصال کیا۔ لڑکی کی عمر واردات کے وقت تقریباً 6 سال بتائی گئی تھی۔ عدالت نے آج اس مجرم کو 14 سال کی سزا سنائی۔