کمسن کی عصمت ریزی کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد /12 جون ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف پولیس نے کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ 20 سالہ محمد علی عرف ذیشان علی جو راجیو گاندھی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نوجوان کے خلاف ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے شکایت کی گئی ہے ۔ پہاڑی شریف پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا ہے اور ذیشان کو حراست میں لے لیا ہے اور پولیس کی جانب سے اس نوجوان کی طبی جانچ کی جارہی ہے ۔ جس پر 10 جون کے دن 15 سالہ لڑکی کے مکان میں زبردستی داخل ہوکر اس کی عصمت ریزی کا الزام ہے ۔ پولیس پہاڑی شریف نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔