کمشنر پولیس سائبرآباد کی رہائش گاہ میں سانپ

   

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنر کے مکان میں اچانک سانپ کی موجودگی سے سنسنی پیدا ہوگئی ۔ جس کے فوری بعد کمشنر سجنار چوکس ہوگئے ۔ تاہم انہو ںنے عملہ کو روک دیا اور سانپ کو مارنے نہیں دیا ۔ اس دوران حسینی علم پولیس اسٹیشن سے اٹاچ کانسٹیبل جو سانپ پکڑنے میں مہارت رکھتا ہے ۔ آر وینکٹیش نائیک کو کمشنر کے رہائش گاہ طلب کرلیا گیا اور اس نے کامیاب انداز میں تھوڑی دیر مشقت کے بعد سانپ کو قابو میں کرلیا اور سانپ کو پکڑنے کے بعد اسے زو پارک کے حوالے کردیا گیا ۔ کمشنر پولیس نے اس موقع پر کانسٹیبل کے اقدام کی ستائش کی ۔