کملاہیریس سے مزید مباحثہ نہیں کرسکتا : ٹرمپ

   

واشنگٹن : امریکی صدارتی انتخابات میں آمنے سامنے امیدواروں میں ایک اور کھلے مباحثہ کی کوشش پر متضاد رد عمل سامنے آیا ہے۔سابق صدرڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدواروں کے درمیان ایک اور مباحثے میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے البتہ ڈیمو کریٹ امیدوار کملا ہیریس نے سی این این پر 23 اکتوبر کو ایک اور مقابلے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ری پبلکنز کے صدارتی امیدوارٹرمپ نے کہاکہ پانچ نومبر کو رائے دہندگان کے سامنے جانے سے پہلے اب کسی اور مباحثے کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹرمپ کے مطابق اس مباحثے میں مسئلہ یہ ہے کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے کیونکہ رائے دہی کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔واضح رہے اس سے قبل دونوں امیدوار10 ستمبر کو ایک مباحثہ کر چکے ہیں جس کے بارے میں پولز میں کملا ہیریس کو جیتا ہوا دکھایا گیا ہے۔