کمٹہ کے مضافات سے چاند دیکھنے کی خبر موصول ہونے کے بعد بھٹکل کے قاضی صاحبان نے کیا عید کا اعلان

,

   

بھٹکل: آج 29 رمضان المبارک کا دن تھا، اسی اعتبار سے ملک بھر چاند دیکھنے کی کوششیں کی گئی مگر کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی خبر موصول نہیں ہوئی۔ اسی بنا پر ملک بھر کی ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا کہ عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا ہے رمضان کے تیس روزے مکمل ہونگے اور ان شاءاللہ تین مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔

تو دوسری طرف ریاست کرناٹک کے شہر کمٹہ کے مضافات میں چاند دیکھنے کی خبر موصول ہوئی ، وہاں کے قاضی صاحب نے تحقیق کی، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھٹکل کے قاضی صاحبان نے اعلان کیا کہ کہ کل ان شاءاللہ عیدالفطر منائی جائے گی۔ آپ کو بتادیں کہ کل ان شاءاللہ بھٹکل سمیت آس پاس کے کئی علاقوں میں عیدالفطر منائی جائے گی ۔بھٹکل کے محترم المقام قاضی صاحبان مولانا عبدالرب صاحب خطیب ندوی اور مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پورے عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ہے۔ کل ان شاءاللہ بھٹکل میں عیدالفطر کی نماز عیدگاہ میں مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کی امامت میں 7:45ادا کی جائے گی ۔۔ اور جامع مسجد بھٹکل سے جلوس ٹھیک 7:15 بجے نکلے گا ۔۔

YouTube video

YouTube video