کمپنیوں میں خواتین کے اسکارف پر پابندی غیرامتیازی ہونی چاہئے : یورپی عدالت

   

برسلز: یورپی یونین کی سب سے بڑی عدالت نے یورپ کی کاروباری کمپنیوں کو بالواسطہ طور پر سکارف کے استعمال پر پابندی لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ یورپی عدالت کے مطابق ‘ اگر ان کے ہاں کسی امتیاز کی بنیاد پر ایسا نہ ہوتو وہ اپنے ہاں کام کرنے والی خواتین کے سکارف اوڑھنے پر پابندی لگا سکتی ہیں۔ لیکن یہ پابندی کسی امتیاز کی بنیاد پر نہیں سب کے لیے ہونی چاہیے۔ ‘یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت نے یہ حکم جمعرات کے روز سنایا ہے۔ سر پر سکارف لینے کے ایشو سے متعلق یہ تازہ ترین فیصلہ ہے۔ اس معاملے نے یورپ کوکئی برسوں سے تقسیم کر رکھا ہے۔ سکارف لینے کی مخالف یورپی آبادی کے نزدیک اب یہ تقسیم ختم ہو سکتی ہے۔یہ تنازعہ اس وقت سامنے آیا تھا جب ‘ یورپی عدالت نے بلجئیم کی ایک کمپنی میں چھ ہفتوں کی تربیت کے لیے آنے والی مسلمانوں کی ایک بیٹی سے کمپنی والوں نے کہا تھا کہ وہ کام کے دوران سر پر سکارف نہیں لے سکتی تو اس سے ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا۔