آئیڈاہو: امریکہ میں 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش نے کم وقت میں 5 ٹی شرٹس کو ٹانگنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش جو اسٹیم ایجوکیشن کو فروغ دینے کیلئے گینیز ورلڈ ریکارڈ بناتے ہیں، نے 16.78 سیکنڈز میں ٹی شرٹس کو ہینگر پر ٹانگ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ بناتے وقت ان کو اس بات کا علم ہوا کہ ان کی قمیضوں کے گریبان گینیز قوائد کے اعتبار سے کافی بڑے تھے لہٰذا انہوں نے ریکارڈ کیلئے اپنی اہلیہ کی شرٹس کا انتخاب کیا۔بعدازاں ان کو علم ہوا کہ قوائد و ضوابط کے مطابق ان کے ہینگر بھی چھوٹے ہیں لہٰذا انہوں نے بڑے ہینگر لیکر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جاپان کے کائٹو کوئیزومی نے 2015 میں 27.93 سیکنڈز میں 5 شرٹس ٹانگ کر اپنے نام کیا تھا۔