کننور میں آر ایس ایس‘ ایس ڈی پی ائی کے درمیان امکانی تصادم کے پیش نظر کیرالا پولیس کی چوکسی

,

   

کننورکیرالا کا سب سے زیادہ سیاسی طور پر حساس ضلع ہے‘ جہاں پر کئی بے رحمانہ ہلاکتیں دیکھی گئی ہیں‘ خفیہ جانکاری کے بعد کشیدگی کا شکار ہوگیاہے۔


تھرونینتھا پورم۔کننور میں آر ایس ایس اور ایس ڈی پی ائی کارکنوں کے مابین امکانی تصادم پر مشتمل خفیہ کانکاری ملنے کے بعد کیرالا پولیس سخت چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے۔

کننورکیرالا کا سب سے زیادہ سیاسی طور پر حساس ضلع ہے‘ جہاں پر کئی بے رحمانہ ہلاکتیں دیکھی گئی ہیں‘ خفیہ جانکاری کے بعد کشیدگی کا شکار ہوگیاہے۔حال ہی میں ماٹانور کے چاواسیری میں آر ایس ایس ورکرسدیش کے مکان کے سامنے ایک بم دھماکے نے اشتعال دلایاہے۔

جمعرات کی رات میں یہ واقعہ پیش آیا او ر پولیس کا کہنا ہے کہ اس جگہ کے قریب میں کچھ ہفتوں قتل سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی آف انڈیا(ایس ڈی پی ائی) کے دفتر پر جو بم پھینکا گیاتھا اس کا یہ جواب ہوسکتا ہے۔

اس کیس میں سدیشن کو ملزم کے طور پر گرفتار کیاگیاتھا۔ ریاست کے خفیہ جانکاری حاصل کرنے والے محکمہ تشدد میں شدت کے امکانات کی خبر ہے اور کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی پولیس کوہدایت دی گئی ہے۔

کیرالا چیف منسٹر پینارائی وجین‘ سی پی ائی ایم اسٹیٹ سکریٹری ایم وی گویندن‘ قانون ساز اسمبلی کے مجاز اسپیکر اے این شمشیر اور سی پی ائی ایم پولیٹ بیورو ممبر‘ سابق ہوم منسٹر کوڈیاری بالا کرشنن ان تمام کاتعلق اسی ضلع سے ہے۔

وہیں کننور ضلع میں بے رحمانہ قتل کے واقعات دیکھے ہیں جس میں آر ایس ایس‘ سی پی ائی ایم مبینہ طور پر ملوث ہے‘ یہاں پر آر ایس ایس اور ایس ڈی پی ائی کے درمیان بھی تصادم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ ضلع کننور کے آر ایس ایس لیڈر اشونی کمار کا 10مارچ2005کو ایس ڈی پی ائی کیڈر نے چلتی بس میں بے رحمی کے ساتھ اس وقت قتل کردیاتھا جب وہ ضلع کے مضافات میں اپنے آبائی مقام اریٹی کو کننور سے سفر کررہا تھا۔

یہ مبینہ طور پر علاقے کے ایک ایس ڈی پی ائی مقامی لیڈر محمد کے قتل کا بدلہ تھا۔ اے بی وی پی کے لیڈر اور آر ایس ایس کے شاکا شیکشک شیام پرساد کو 18جنوری 2018کے روز ایس ڈی پی ائی کے ورکرس نے قتل کردیا تھا جس کے جواب میں اسی مقام پر 8ستمبر2020کو ایس ڈی پی ائی کارکن صلاح الدین کا آر ایس ایس نے قتل کردیاتھا۔

مخالف پارٹیوں کے سرگرم کارکنان کے مکانات اور پارٹی دفاتر پر بم حملہ کے اس طرح کے واقعات جو بڑے تصادم کے واقعات کی وجہہ بن سکتے ہیں اس سے پولیس پریشان ہے اور ریاست کے خفیہ ایجنسی نے پہلے ہی ضلع پولیس کو ضلع کننور کے چاوا سیری علاقے میں امکانی تصادم کے واقعات کی جانکاری پہلے ہی دیدی ہے۔

اونم کے دن سی پی ائی ایم لیڈر پی جیارنجن کو ان کے مکان پر 1999میں آر ایس ایس کارکنان نے قتل کردیا تھا جس کے جواب میں اس کے بی جے پی یو ا مورچہ کے ریاستی صدر کے ٹی جیاکرشنن کو جہاں پر پڑھاتا تھا اسی پرائمری اسکول کے کلاس روم میں بے رحمی کے ساتھ قتل کردیاگیاتھا۔ یہ واقعہ یکم ڈسمبر1999کو پیش آیاتھا۔