کنویں میں گرے تیندوے کو بچا لیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 9 جون ( یو این آئی ) ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک تیندوا زرعی کنویں میں گرپڑا تھا اسے بچا لیا گیا۔ خانہ پورمنڈل کے موضع راجورا کے قریب واقع ایک زرعی کنویں میں مقامی افراد نے تیندوے کو دیکھا اوراس کی اطلاع فوری محکمہ جنگلات وپولیس کے عہدیداروں کودی۔ عہدیداروہاں پہنچ گئے ۔ مقامی افراد کے تعاون سے لکڑی کی ایک سیڑھی کنویں میں چھوڑی گئی۔ قریب چار تا پانچ گھنٹوں کی کوششوں کے بعد تیندوا آخر کار سیڑھی کی مدد سے اوپرآیا اورجنگلاتی علاقہ میں چلا گیا۔