کولمبو : سری لنکا کرکٹ اور اس کے کھلاڑیوں کے درمیان سنٹرل کنٹراکٹ کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور سینئر کھلاڑی انجیلو میتھیوز نے سبکدوشی کا ذہن بنانا شروع کردیا ہے کیونکہ انھیں معاہدے کے پیشکش نہیں کی گئی ہے ۔ کنٹراکٹ تنازعہ میں یہ نیا موڑ 13 جولائی کو ہندوستان کے خلاف کھیلی جانے والی محدود اوورس کی سیریز سے قبل آیا ہے ۔