کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے : چاولہ

   

امرتسر: پنجاب کے سابق وزیر پروفیسر لکشمی کانت چاولہ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرے ۔پروفیسر چاولہ نے چہارشنبہ کو کہا کہ پنجاب میں تقریباً 50 ہزار ملازمین کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ 2012 ء میں بادل حکومت نے ملازمین کو دیوالی کا تحفہ دینے کا اعلان کیا تھا، لیکن بعد میں ان کی یقین دہانیوں پر کوئی عمل نہیں ہوا، پھر وہی کام امریندر سنگھ کی حکومت نے کیا اور ان کے جانے کے بعد مسٹر چرنجیت چنی نے تو کمال کردیا۔ انہوں نے ملازمین کے ہاتھ میں تو کچھ نہیں دیا لیکن اپنے ہاتھ میں تصویر کے ساتھ جھوٹ لکھ کر یعنی چھتیس ہزار ملازمین کو ریگولر کئے گئے ، چوراہوں میں لگوا دیں۔