کنٹی ویلگو آپریشنس کا ہنوز آغاز نہیں ہوا

   

بعض مریضوں کی بینائی سے محرومی کے اپوزیشن کے الزامات مسترد : کے سی آر

حیدرآباد۔ 20 جنوری (این ایس ایس؍ سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے آج کہا کہ کنٹی ویلگو اسکیم کے تحت ریاست میں آنکھوں کے آپریشن ہنوز شروع نہیں ہوئے ہیں اور اس عمل کے دوران بعض مریضوں کی بینائی سے محرومی سے متعلق اپوزیشن کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر پر ایوان میں بحث کا جواب دیتے ہوئے قائد ایوان اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے یہ اعلان کیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے دوران بحث اس مسئلہ پر چند وضاحتیں طلب کیا۔ کے سی آر نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کے رکن جی وینکٹ رمنا ریڈی میں غلط الزام عائد کررہے ہیں کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق کنٹی ویلگو ٹیم کی طرف سے علاج کے بعد چند مریض بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ آپریشنس ہنوز شروع ہی نہیں ہوئے ہیں۔ اضلاع میں تاحال 1.32 کروڑ عوام آنکھوں کے معائنے کرواچکے ہیں۔ حکومت کی طرف سے عوام کو مکمل طبی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کی جائے گی اور بہت جلد کان، ناک، حلق کے مطابق اور علاج کے کیمپس ہی منعقد کئے جائیں گے۔ کے سی آرنے متحدہ آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر آنجہانی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی آرویہ شری کی زبردست ستائش کی اور اس کو مرـکزکی ’’ایشمان بھارت‘‘ کے مقابلہ میںبڑی حد تک بہترین قرار دیا ۔