کوئلے کی کان حادثہ میں چھ پاکستانی مزدور ہلاک

   

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں کوئلے کی ایک کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں کم از کم چھ کانکن ہلاک ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے قریب پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کان میں آٹھ مزدور موجود تھے، جن میں سے فقط دو کو بچایا جا سکا۔ بتایا گیا ہے کہ کان سے مرنے والے چھ مزدرووں کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق حادثے کے بعد بچاؤکاری کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔