کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔ حیدرآباد کی سویگی گرل، نوجوانو ں کے لئے بہترین مثال

,

   

حیدرآباد: لڑکوں سے زیادہ لڑکیو ں میں کام، محنت کرنے کی جستجو ہوتی ہے۔ وہ جائز طریقہ سے رقم کمانے میں کوئی عیب نہیں سمجھتے۔ کام کوئی بھی چھوٹایا بڑا نہیں ہوتا بلکہ وہ قانون کا نظر میں اچھا ہونا چاہئے اسے کرنے میں کوئی شرم نہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی تصویر وائرل ہورہی ہے جو فوڈ ڈیلیوری یعنی غذا پہنچانے کا کام کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنانی راؤ حیدرآباد کی متوطن ہے۔ وہ فوڈ ڈیلیورنگ کے مشہور کمپنی ”سویگی“ میں کام کرتے ہوئے موٹر سیکل پر گاہکو ں کو کھانا پہنچارہی ہے۔ جنانی راؤ خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سویگی کمپنی شامل ہوکر ڈھائی ماہ کا عرصہ گذر چکا ہے۔ میں یہاں گاہکوں کو ان کا آرڈر کیا ہواکھانا پہنچاتی ہوں۔ یہ ایک بہت اچھاکام ہے اور اس میں بہت مزہ بھی آرہا ہے۔ میں یہاں بہت سارے گاہکوں سے ملاقات کرتی ہوں جوکہ بہت دلچسپ ہیں۔ یہاں ایک الگ تجربہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔“

انہوں نے بتایا کہ گاہک ان کے ا س کام سے بہت خوش ہوتے ہیں۔ گاہک یہ کہتے ہیں کہ اس شعبہ میں لڑکی کے کام کرنے کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔“ انہوں نے مزید بتایا کہ کوئی بھی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔ کوئی بھی کام کام ہی ہوتا ہے۔آپ اس کو جتنا مزہ لے کر کروگے تو اس میں اتنا ہی آپ کو اچھا لگے گا۔“ جب ان سے اس فیلڈمیں خواتین کی حفاظت اقدامات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد ریاست میں خواتین کیلئے دوسرا محفوظ ترین شہر ہے۔ یہاں خواتین کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں خواتین سے اپیل کرتی ہوں کہ آپ گھروں سے باہر نکلیں او رجو آپ کرنا چاہتی ہیں وہ بلاخوف کریں۔“ جنانی راؤ ان نوجوان لڑکوں کے لئے ایک بہترین مثال ہے جو راتوں میں بیکار جاگ کر دن میں سوتے پڑے رہتے ہیں۔ وہ کوئی کام و روزگار میں دلچسپی نہیں رکھتے۔