کورونامعاملے بڑھنے پر ریاست اوہائیو میں 21دن کا کرفیو

   

واشنگٹن: امریکی ریاست اوہائیو میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے کے درمیان 21 دنوں کا کرفیو نافذ کیا جائے گا۔یہ اطلاع اوہائیو کے گورنر مائیک ڈی وین نے دی ہے ۔ انہوں نے منگل کو ٹویٹ میں کہا “ہم اوہائیو میں کرفیو نافذ کرنے جارہے ہیں، جو جمعرات سے شروع ہوگا۔ یہ 21 دن تک رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک موثر رہے گا۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے کووڈ- 19 کی رفتار کم کرنے میں مدد ملے گی”۔انہوں نے بتایا کہ کرفیو کے تحت ضروری خدمات ا اور جن لوگوں کو ہنگامی اور طبی مدد کی ضرورت ہے ، ان پر پابندی نہیں ہوگی۔ عوام کرانہ کی دکانوں پر جاسکتے ہیں۔انہوں نے عوام سے ماسک لگانے کی اپیل کی۔