مظفر پور(بہار): چین سے پھیل کوروناوائرس کے سبب ساری دنیا پریشان ہے۔ بہار کے مظفر پور عدالت میں چینی صدر جنپنگ اور ہندوستانی ایمبیسڈر برائے چین کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔
اس معاملہ میں سماعت11 اپریل کو ہوگی۔ یہ شکایت ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس وائرس کے سبب ہندوستان میں 125لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔