کوروناوائرس: کیرالا کا ونڈرلا عارضی طور پر بند

,

   

کوچی: کوروناوائرس کے 14 کیسس سامنے آنے کے بعد کیرالا میں بہت سارے عوامی تقاریب ملتوی کردئے گئے ہیں۔ اس وائرس کے سبب عوامی تفریحی مقامات پربھی بڑا ثر پڑا ہے۔

کوچی کے معروف تفریحی پارک ونڈرلا کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے تمام تعلیمی ادارے، سنیما گھر اور دیگر عوامی مقامات پرعارضی پابندی عائد کی ہے۔ونڈرلا انتظامیہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب کمپنی کے فیصلہ کیا ہے کہ کوچی پارک کو 11 مارچ تا 20 مارچ 2020 تک بند کردیا جائے گا۔