کورونا سے متعلق جھوٹی خبریں یا افواہیں پھیلانے پر بھی جرمانہ ہوگا

   

دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں کی فہرست میں اضافہ کیا ہے۔ ایک ہزار سے پچاس ہزار درہم تک جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد سیف الشامسی نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے مقرر جرمانوں اور سزاؤں کی اپ ڈیٹ فہرست جاری کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ’ قرنطینہ کی ہدایات پرعمل نہ کرنے، دھوکہ دہی، احتیاطی تدابیر پر اداروں یا کمپنیوں کی جانب سے عمل نہ کرنے اور چیک پوائنٹس پر روکے جانے کے وقت یا جوڈیشل آرڈرز کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے شامل ہیں‘۔ جھوٹی خبریں ، معلومات یا کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے اور کمرشل مقاصد والی گاڑیوں کیلیے عارضی داخلہ قواعد کی خلاف ورزی پر بھی جرمانے عائد کیے جائیں گے۔اٹارنی جنرل آفس نے شہریوں اور مقیم افراد کو کو کہا ہے کہ ’وہ قوانین کی پابندی، کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں اور صحت و تحفظ کے لیے متعلقہ حکام کے فیصلوں کی پابندی کریں۔