حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سماج میں بڑھتے کورونا وائرس کے مثبت واقعات شہریوں میں تشویش کا سبب بنے ہوئے ہیں ۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حالات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں چونکہ کورونا کا زور دسمبر کے مہینے میں اثر انداز ہوتا ہے ۔ ماہ دسمبر کا ماحول اور موسمی تبدیلی ، سردی کا ماحول ہی اس کی اصل وجہ ہے ۔ دسمبر کے مہینے میں پیدا ہونے والے موسمی حالات وائرس کے لیے سازگار ماحول کو فراہم کرتے ہیں ۔ سانس لینے میں تکلیف اور کویڈ جیسے علامات ان دنوں ظاہر ہوتے ہیں اور ایسے ماحول اور موسم میں کورونا وائرس بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ ویرینٹ سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور یہ ویرینٹ خطرناک نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ سال 2020-21 دسمبر کے مہینے میں ہی کورونا وائرس نے اپنا اثر دکھایا تھا ۔۔ ع