کورونا سے 1.93 کروڑ افراد متاثر ، 7.20 لاکھ ہلاکتیں

,

   

بیجنگ ؍ جنیوا ؍ نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 1.93 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور تقریباََ 7.20 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔کووڈ ۔19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے ۔امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے 19,306,868 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 719,830 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4,941,635 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 161,328 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2,962,442 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 99,572 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49,769 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 933 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ وہیں ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20,88,612 اور ہلاک شدگان کی تعداد 42,518 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 619,088 ایکٹو کیسز ہیں۔ وہیں اس وبا سے 1427006 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔روس کووڈ ۔19 کے کیسز کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے اور یہاں اب تک 875,378 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 14,698 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

جنوبی افریقہ میں کورونا کا قہر کا مسلسل بڑھتا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پانچویں مقام پر آگیا ہے ۔ یہاں اب تک 545,476 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9,909 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں میکسیکو میں 469,407 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51,311 ہوگئی ہے ۔پیرو میں بھی صورتحال بگڑتی جارہی ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 463,875 تک پہنچ گئی ہے اور 20,424 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کووڈ۔19سے متاثر ہونے کے معاملے میں چلی اب آٹھویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 368,825 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9,958 ہو گئی ہے ۔ کولمبیا میں اب تک 357,710 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11،939 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔انفیکشن کے معاملے میں ایران آٹھویں مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 322,567 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 18,132 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔