نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نئے معاملوں سے زیادہ رہی۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو بتایا کہ صبح 7 بجے تک 212.17 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22,031 افراد کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ۔ اب تک کل 4,38,25,024 لوگ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.66 فیصد ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.15 فیصد ہے ۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کے 5,439 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.70 فیصد ہے ۔