کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر یہودی عبادتگاہ کو جرمانہ

,

   

نیویارک : امریکہ کی نیویارک سٹی میں ایک یہودی عبادت گاہ کو کورونا وائرس کے پیش نظر عائد کردہ تحدیدات کی خلاف ورزی پر 15,000 ڈالر کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔ عبادت گاہ میں خفیہ طور پر شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں مہمان شریک ہوئے۔ یہ جرمانہ اس تقریب کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لگایا گیا۔ شرکائے تقریب نے نہ ماسک لگایا اور نہ ایک دوسرے سے فاصلے کے قاعدے پر عمل کیا۔