کورونا وائرس پر خوف کی نہیں چوکسی کی ضرورت

   

راماگنڈم 12 مارچ ( این ایس ایس ) این ٹی پی سی راما گنڈم میں آج کورونا وائرس پر شعور بیداری کیمپ منعقد ہوا ۔ ڈاکٹر سوجنیہ ایم ڈی مائیکرو بیالوجی اور دوسروں نے کہا کہ یہ وائرس شخصی صفائی پر توجہ سے تھم سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے تعلق سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ چوکسی کی ضرورت ہے ۔