کورونا وائرس :چین کے ہندوستانی سفارتخانہ میں یوم جمہوریہ تقاریب منسوخ

   

بیجنگ ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ سے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ہندوستان کی 26 جنوری کی یوم جمہوریہ تقاریب کو منسوخ کردیا جس میں اب تک 25 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ یوم جمہوریہ تقریبات کی منسوخی کا اعلان کیا جس میں کہا گیا ہیکہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد چینی حکام کی جانب سے کسی بھی نوعیت کے اجتماع جہاں لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہوتی ہو، کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئی ہے لہٰذا اسی پس منظر میں ہندوستانی سفارتخانہ نے بھی فیصلہ کیا ہیکہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ تقاریب کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ اموات زیادہ تر صوبہ ہوبئی میں ہوئی ہیں۔ دوسری طرف چین نے متعدد شہریوں کی ناکہ بندی کردی ہے جن میں ووہان بھی شامل ہے تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔