کورونا وائرس کے مریض یا مشتبہ مریض عام لوگوں کے ساتھ جماعت کے ساتھ نماز نہ پڑھیں: سعودی علماء کونسل

,

   

ریاض: سعودی عرب کی معتبر سپریم علماء کونسل نے کورونا وائرس کے حوالہ سے دنیا بھر کے مسلمان بالخصوص سعودی شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے شبہ میں افراد مساجد میں باجماعت نمازوں میں شریک نہ ہوں۔ سپریم علماء کونسل کا یہ اجلاس ریاض میں منعقد ہوا۔

اس موقع پر علماء کونسل نے متفقہ طور پر تجویز پیش کی کہ کورونا وائرس کے مریض یا اس کے شبہ کے مریض عام لوگوں کے ساتھ باجماعت نماز وں میں شرکت نہ کریں۔ اس سلسلہ میں علماء نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بطور دلیل پیش کی اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی بیمار صحت مند کے پاس نہ جائے۔ ایک اور حدیث میں ارشا ہے کہ جس علاقہ میں تم رہتے ہو وہاں طاعون (ایک قسم وباء) پھیلے تو وہاں سے باہر نہ نکلو۔“

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسس سامنے آنے کے بعد مملکت میں ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں جن میں عارضی طور پر عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔