کورونا :پاکستان میں 50ہلاک ، 2279متاثر

   

اسلام آباد، 2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں جمعرات کو کورونا وائرس کووڈ -19 کے 239 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 2279 تک پہنچ گئی اور اس سے اب تک 30 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔پاکستان کا صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے ۔ یہاں متاثرین کی تعداد 845 اور 10 کی موت ہو چکی ہے ۔ سندھ میں 743 متاثر اور نو کی موت ، خیبر پختونخوا میں 276 افراد متاثراور آٹھ کی موت اور بلوچستان میں 164 متاثراور ایک کی موت ہو چکی ہے ۔