کورونا پر قابو پانے مرکز مداخلت کرے ‘ ڈاکٹر لکشمن کا مکتوب

   

حیدرآباد 14 جون ( این ایس ایس ) بی جے پی کے سابق ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ ریاست میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے مرکز مداخلت کرے ۔ انہوں نے مرکز سے کہا کہ ایک اعلی اختیاری وفد کو ریاست کا دورہ کروایا جائے تاکہ ریاست تلنگانہ اور شہر حیدرآباد کے عوام کو کورونا سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وفد کو بروقت فیصلے کرنے کے اختیار کے ساتھ تلنگانہ کے دورہ پر بھیجا جانا چاہئے ۔