کورونا کا نیا ویریئنٹ نارتھ کوریا سے پھیلنے کا خطرہ ، ڈبلیو ایچ او نے کیا آگاہ

   

شمالی کوریا میں ان دنوں کورونا کی وجہ سے بے چینی پہیل گئی ہے۔ وہاں ایک ہفتہ پہلے ہی کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، اس کے بعد سے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حالات پر قابو پانے کے لیے فوج کو اتار دیا گیا ہے۔ کوریا میں کورونا نہ صرف اسی کے لیے پریشانی کا باعث ہے بلکہ یہ پوری دنیا کو بھی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا جیسی جگہوں سے کورونا کا ایک نیا ویریئنٹ پیدا ہو سکتا ہے۔ کوریا میں ویکسین نہ لگوانے والے لوگوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے اعلی سطح تک پہنچنے کا خطرہ برقرار ہے۔