کورونا کیسوں میں 1,94,720 کا اضافہ

   

نئی دہلی : کورونا وبا اور اس کی بدلتی شکل ملک میں صحت کے لگاتار مسائل پیدا کرتی جارہی ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 1,94,720 نئے کیس سامنے آئے ۔ مرکزی وزیر صاحت کے اعداد و شمار کے مطابق نئے اضافے کے ساتھ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,60,70,510 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت میں 442 کورونا اموات درج ہوئیں جن کے ساتھ مجموعی اموات بڑھ کر 4,84,655 ہوچکی ہیں ۔