کورونا کی ادویات بھاری قیمت میں فروخت کرنے پر 2 افراد گرفتار

   

حیدرآباد : ونستھلی پورم پولیس نے کورونا علاج کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات کو بھاری داموں پر فروخت کرنے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ونستھلی پورم پولیس کو پتہ چلا کہ راجہ راجیشور میڈیکل شاپ واقع بی این ریڈی نگر ونستھلی پورم کے مالک جی مہیش اور پی راجیش کمار کووڈ۔19 علاج میں استعمال کی جانے والی Covifor انجکشن اونچے دام میں فروخت کررہے تھے جبکہ حکومت نے کورونا علاج کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات کی قیمت مقرر کی ہے اور خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کا انتباہ بھی دیا گیا ہے ۔ ونستھلی پورم پولیس نے مذکورہ میڈیکل شاپ پروپرائیٹرس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے انجکشن اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے ان کے خلاف دھوکہ دہی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔