کورونا کے دوران بڑھے ہوئے ریل کرایہ کو واپس لینے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: جے ڈی یو کے رکن شلندر کمار نے منگل کو لوک سبھا میں کورونا کی مدت کے دوران خصوصی ٹرین کے کرایوں میں اضافہ واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ کمار نے وقفہ صفر کے دوران بڑھے ہوئے کرایہ کو واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں ان کے پارلیمانی حلقہ نالندہ میں اسپیشل ٹرین چلائی گئی تھی، لیکن اس وبا کے خاتمے کے بعد بھی مسافروں سے بڑھا ہوا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے ۔ کمار نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اضافہ شدہ کرایہ فوری طور پر واپس کیا جائے ۔ انہوں نے نالندہ میں انٹرسٹی اسٹاپیج کا بھی مطالبہ کیا۔ جے ڈی یو کے لیڈر نے کہا کہ کورونا سے پہلے بزرگ شہریوں کو کرایہ میں رعایت دی جاتی تھی لیکن کورونا کے دوران اس رعایت کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ریلوے کرایوں میں بزرگ شہریوں کو دی گئی رعایت کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔