کورونا کے سبب راہول آج سالگرہ نہیں منائیں گے

   

چندی گڑھ، 18جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق صدر راہل گاندھی اس مرتبہ اپنا سالگرہ نہیں منائیں گے ۔ ان کی سالگرہ 19جون کو ہے ۔ہریانہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اجے چودھری نے آج یہاں جاری بیان میں یہ بات بتائی ۔ اس دن پورے ملک میں پارٹی ضرورت مندوں کی مدد اور کورونا مجاہدین کو اعزاز سے نوازے گی۔