کورونا کے متوفی امریکیوںکو خراج

   

واشنگٹن : امریکی صدر منتخب جوزف بائیڈن اور نائب صدر منتخب کملاہیریس نے چہارشنبہ کو حلف برداری تقریب کے موقع پر ان امریکیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو کوویڈ۔19 سے فوت ہوئے۔ بائیڈن نے سخت سیکوریٹی والی تقریب کے موقع پر کہا کہ لواحقین کے دکھ درد کو سمجھنے اور حتی المقدور ازالہ کیلئے ہمیں ضرور یاد رکھنا چاہئے کہ یہ سب کیلئے بہت کھٹن مرحلہ ہے لیکن ایک دوسرے کا غم بانٹتے ہوئے بھی ہم اس مشکل دور سے نکل سکتے ہیں۔ قوم کی حیثیت سے ہمارے لئے ایسا کرنا ضروری ہے۔ امریکہ میں کوروناوائرس سے متعلق زائد از 4 لاکھ اموات درج ہوئی ہیں۔