نئی دہلی۔ ہندوستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ کے 1,685 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جوگزشتہ روز کی 1,938 کی گنتی کے مقابلے میں معمولی کمی ہے۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت نے بتایا کہ اسی مدت میں 83 اموات ریکارڈ کی گئیں جس سے کل تعداد 5,16,755 ہوگئی۔ مسلسل کمی کے رجحان کے بعد ہندوستان کا فعال معاملے مزید کم ہوکر 21,530 ہو گیا ہے جو ملک کے کل مثبت معاملوں کا 0.05 فیصد بنتا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 2,499 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور وبائی مرض کے آغاز سے اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 4,24,78,087 ہے۔ اس کے نتیجے میں، ہندوستان کی صحت یابی کی شرح 98.75 فیصد ہے۔