کورونا کے یومیہ کیسیس میں کمی،ہلاکتو ں میں معمولی اضافہ

   

نئی دہلی : ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسیس میں مسلسل گراوٹ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80834 نئے کیسیس رپورٹ ہوئے ، حالانکہ اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں جزوی اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی شرح 1.26 ہوگئی ہے ۔ ہفتہ کے روز 34 لاکھ 84 ہزار 239 افراد کو کوروناوائرس کے ٹیکے لگائے گئے جس سے ملک میں اب تک 25 کروڑ 31 لاکھ 95 ہزار 48 افراد کو ٹیکے لگائے چکے ہیں۔اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 95.26 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ ایکٹیو کیسیس کی شرح گھٹ کر 3.49 فیصد رہ گئی ہے ۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80،834 نئے کیسیس کی رپورٹ کے ساتھ متاثر ین کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 989 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 32 ہزار 62 مریض صحت مند ہوئے جس میں اب تک دو کروڑ 80 لاکھ 43 ہزار 446 افراد ملک میں اس جان لیوا وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسیس 54 ہزار 531 سے 10 لاکھ 26 ہزار 159رہ گئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3303 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 70 ہزار 384 ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 6179 سے گھٹ کر 158450 رہ گئے ہیں۔ دریں اثنا ، ریاست میں 14910 مزید مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 5631767 ہوگئی ہے جبکہ 1966 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 108333 ہوگئی ہے ۔