کورٹلہ: بی آر ایس قائد کے قتل میں ملوث 9 ملزمین گرفتار

   

مزید تحقیقات جاری، پولیس ٹیم کی ستائش، ضلع ایس پی اے بھاسکر کی پریس کانفرنس

کورٹلہ۔/12 اگسٹ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس قائد کورٹلہ لکشمی راجم جن کا 8 اگسٹ 2023 کو دو نقاب پوش افراد نے عوام کی موجودگی میں چاقو سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا تھا۔ لکشمی راجم کے قتل میں ملوث 9 ملزمین کو گرفتار کئے جانے کا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال اے بھاسکر نے انکشاف کیا۔ جمعہ کے دن 5 بجے شب کورٹلہ پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں مٹ پلی ڈی ایس پی رویندر ریڈی، سرکل انسپکٹر کورٹلہ پروین کمار ، سب انسپکٹر کرن کمار کے علاوہ پولیس کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ مل کر اخباری نمائندوں کے اجلاس میں قتل کیس کے تعلق سے تفصیلات سے واقف کروایا۔ ایس پی اے بھاسکر نے قتل کئے جانے کی دوجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 8 اگسٹ کو قومی شاہراہ پر عوام کی موجودگی میں کورٹلہ ٹاؤن میں کارگل چوراستہ پر چائے نوشی کے لئے آنے والے بی آر ایس پارٹی کونسلر شریمتی اوما رانی کے شوہر بی آر ایس کے قائد لکشمی راجم پر اندھا دھند چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ملزمین موٹر سیکل پر فرار ہوگئے۔ شدید زخمی حالت میں لکشمی راجم کو کریم نگر خانگی دواخانہ لے جایا گیا جہاں تقریباً 11 بجے لکشمی راجم کی موت واقع ہوگئی۔ مقتول کی بیوی پوگولہ اوما رانی کی شکایت پر شک کی بنیاد پر کوٹلہ کے ویتنالہ ناگا راجو (40) اور ان کے بھائی تری مرتولو (38) ، پلی ستیہ نارائنا (41)، کے ومشی (24) چار افراد پر کیس درج کرتے ہوئے اس کیس کو حل کرنے کیلئے مٹ پلی ڈی ایس پی رویندرر ریڈی کی زیر نگرانی دو سرکل انسپکٹر آف پولیس، پانچ سب انسپکٹر آف پولیس کی سات ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کئے جانے پر جمعہ کی صبح ویتنالہ ناگا راجو، وشال، ومشی، مادھو، دیپک عرف سدھو کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کئے جانے پر قتل کئے جانے کی وجوہات اور قتل میں استعمال شدہ ہتھیار کے تعلق سے تفصیلات بیان کئے۔ ویتنالہ ناگاراجو اور اس کے بھائی تری مرتولو پلی ستیہ نارائنا، ومشی، وشال، مدھو موہن دیپک عرف سدھو، پربھاس رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں میں دہشت کا ماحول پیدا کرتے ہوئے لینڈ سیٹلمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں کورٹلہ ٹاؤن میں ایک نامور شخص کو عوام کی موجودگی میں قتل کرنے سے عوام میں دہشت پیدا ہوگئی اور جس کے ذریعہ کوئی بھی سیٹلمنٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں لکشمی راجم ہی مناسب شخص رہے گا فیصلہ کرتے ہوئے30 جولائی کو ومشی کے مکان میں دعوت کرتے ہوئے کس طرح قتل کیا جائے پلان کیا اور منصوبہ کے مطابق 8 اگسٹ کو لکشمی راجم کا قتل کردیا۔ بروز جمعہ صبح کوٹلہ ٹاون سے بھاگ جانے کی کوشش کررہے تھے۔ کورٹلہ سرکل انسپکٹر آف پولیس پروین کمار نے اپنے اسٹاف کے ساتھ پکڑتے ہوئے ملزمین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لکشمی راجم کے قتل پر ان کے ارکان خاندان کو جن پر شک پایا جاتا ہے ان افراد سے پوچھ تاچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اور کچھ اطلاع جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کی اطلاع جمع کرنے کے بعد تحقیقات میں پیشرفت آئے گی اور اس کیں میں اور کتنے ملزمین کا ہاتھ ہے معلوم ہوجائے گا۔ ویتنالہ ناگاراجو (40) ، ویتنالہ تری مورتی (38) کے ومشی (24) پلی ستیہ نارائنا (41) وشال (28) کے مدھو موہن (23)، مورتی نرسمہلو (29) سری راملولہ دیپک (21) ایم پربھاس (18) کو گرفتار کیا گیا اور ان کے پاس سے 5 چاقو، 4 موٹر سائیکلیں، 8 سیل فون ، 2 کاریں ضبط کئے گئے۔ جناب ایڈلہ بھاسکر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال نے یہ بات کہی۔