منیلا: فلپائن کے سیبو صوبے میں اتوار کی دیر رات ایک کوریائی مسافر بردار طیارہ رن وے سے آگے نکل گیا۔ طیارے میں 173 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے ۔ حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنا پڑا۔میکٹن سیبو بین الاقوامی ہوائی اڈے (ایم سی آئی اے ) نے پیر کی صبح میں ایک بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا کے شہر سیول سے ایک ایئربس اے 330 اتوار کو مقامی وقت کے مطابق 11:11 پر اتری اور شدید بارش کے دوران لینڈنگ کی کوشش کے دوران رن وے سے آگے نکل کرحادثہ کا شکار ہوگئی۔ہوائی اڈے کے حکام نے ایک بیان میں کہا، ‘‘اس واقعے کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا۔ A330 طیارے میں سوار تمام 162 مسافروں اور عملے کے 11 ارکان کو فوری طور پر نکال لیا گیا اور ہوائی اڈے کے ہنگامی عملے نے ان کی دیکھ بھال کی۔