کولمبیامیں’قومی سانحہ ‘کا اعلان

   

بوگوٹا : کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے ملک بھر میں شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے قومی سانحہ کا اعلان کر دیا ہے۔دارالحکومت بوگوٹا میں قومی متحدہ کمانڈ سنٹر میں متعلقہ اداروں کے حکام سے ملاقات کے دوران پیٹرو نے کہا ہیکہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امداد کی تیز رفتار فراہمی کے لیے قومی آفت کا اعلان کیا گیا ہے”۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم، موسمیاتی تبدیلی کے پیدا کردہ مسائل سے نمٹ رہے ہیں اور ملک کے کئی علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ہیٹی جانے والے امریکی مسافر طیارہ پر فائرنگ
پورٹ اوبرنس : امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سے ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس جانے والی سپرٹ ایئر لائنز کی پرواز لینڈنگ کے دوران مسلح گروہوں کے ارکان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئی۔میامی ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، گولیوں کا نشانہ بننے والی سپرٹ ایئر لائنز کی پرواز نمبر 951 نے ڈومینیکن ریپبلک کے سینٹیاگو ہوائی اڈے پر محفوظ لینڈنگ کی۔