کولمبیا سے اسرائیل کیلئے کوئلے کی فراہمی معطل

   

بگوٹا: کولمبیا نے اسرائیل کو غزہ پر بمباری میں استعمال ہونے والے کوئلے کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہنا ہے کہ اسرائیل کولمبیا سے درآمد شدہ کوئلہ فلسطینی بچوں پر گرائے جانے والے بموں میں استعمال کر رہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا کہ اسرائیل کو کوئلے کی فراہمی فوری طور پر بند کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل اپنی کوئلے کی ضرورت کا 50 فیصد کولمبیا سے پورا کرتا ہے اور گزشتہ سال کے پہلے 8 ماہ میں 320 ملین ڈالر کا کوئلہ کولمبیا سے خریدا تھا۔ کولمبیا نے پہلے ہی جون میں کوئلے کی برآمد میں کمی کی تھی مگر اسرائیل کے عمل میں کوئی تبدیلی نہ آنے پر اب مکمل طور پر فراہمی روک دی گئی ہے۔ اس سے قبل کولمبیا نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر سفارتی تعلقات بھی ختم کر دیئے تھے اور ان مظالم کو نسل کشی اور ہولوکاسٹ قرار دیا تھا۔