کولمبیا میں بس حادثہ ، 13 ہلاک

   

بوگوٹا : جنوب مغربی کولمبیا ہائی وے پر سیاحوں کی بس 160 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ غیرً ملکی میڈیا کے مطابق پین امریکن ہائی وے پر پیش آنے والے حادثہ میں بس میں سوار 13 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کولمبیا کی ٹریفک پولیس حادثہ کا شکار ہونے والی بس کے 42 مسافروں کی تفصیلات اکٹھی کرنے میں مصروف ہے۔ کولمبیئن وزیرِ ٹرانسپورٹ ماریا کونسٹانزا گارشیا نے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سیاحوں کی بس کو حادثہ کیلی شہر سے ایکواڈور سرحد کی طرف جاتے ہوئے پیش آیا۔