کولکاتا میں ایک نوجوان خاتون کی نعش برآمد

   

کولکاتا: کولکاتا کے انٹالی کے فلپس جنکشن کے قریب لاوارث ریلوے کوارٹرز سے ایک نوجوان خاتون کی خون آلود نعش برآمد ہوئی ہے ۔ منگل کو اس واقعہ سے کولکاتا کے انٹالی تھانہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولس ذرائع کے مطابق متوفی کا نام انجلی کماری ہے ۔ 18 سال کی انجلی علاج کے لیے کولکاتا آئی تھی۔ پولیس کا ابتدائی قیاس ہے کہ نوجوان خاتون کو قتل کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق منگل کی صبح فلپس جنکشن کے قریب متروکہ ریلوے رہائش سے نوجوان خاتون کی نعش برآمد ہوئی، متوفی کا نام اور شناخت بعد میں معلوم ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ انجلی بہار کی رہنے والی ہے ۔ تھانہ اینٹلی کی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی لال بازار کی ہومیسائیڈ برانچ نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔