کومرم بھیم آصف آباد میں تین تیندوے کیمرہ میں دیکھے گئے

   

حیدرآباد26 نومبر(یواین آئی) کومرم بھیم آصف آباد میں تین تیندوے ، کیمرہ ٹریپ میں دیکھے گئے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام نے کیمرے ،شیر کی نقل وحرکت کو قید کرنے لگائے تھے جس کے سبب کچھ عرصہ سے عوام بالخصوص کسانوں میں تشویش کی لہردیکھی جارہی ہے ۔ کیمروں میں تین تیندوے نظرآئے ۔یہ تیندوے مالینی اور داری گاوں کے جنگلات میں پائے گئے جس کے بعد حکام نے قریبی دیہاتوں کے عوام کو چوکس کیا اور احتیاط کا مشورہ دیا۔انہوں نے جنگل میں تیندوں کی تعداد میں اضافہ پر مسرت کااظہار بھی کیا۔