کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کے معاملے میں پلان اے ناکام ہونے پر پلان بی پر عمل کی حکمت

   

حیدرآباد ۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ لیجسلیچر پارٹی کے قائد ملوبٹی وکرامارک نے کہا کہ کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کے معاملے میں پلان A ناکام ہوتا ہے تو پلان B پر عمل کیا جائے گا۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملوبٹی وکرامارک نے کہا کہ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی سے پارٹی کے قائدین مشاورت کررہے ہیں۔ پہلی کوشش یہی رہے گی کہ وہ پارٹی میں برقرار رہے۔ اگر
انہیں کوئی مسائل ہیں تو پارٹی اس کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ اگر وہ نہیں مانے تو پارٹی کی آئندہ حکمت عملی کیا ہوگی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے پاس پلان بی بھی موجود ہے اس پر عمل کیا جائے گا۔ کانگریس پارٹی ہائی کمان نے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کو دہلی طلب کیا ہے۔ دو دن قبل پارٹی کے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ نے بھی انہیں فون کرتے ہوئے دہلی آنے کا مشورہ دیا تھا۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہیکہ راجگوپال ریڈی نے پارٹی ہائی کمان سے کہا ہیکہ وہ فی الحال اپنے اسمبلی حلقہ کے دورہ میں مصروف ہے۔ دورہ مکمل ہونے کے بعد دہلی پہنچیں گے۔ن