کوم دیہاتوں کی حفاظت کے لئے میری کوم نے امیت کو مکتوب تحریر کیا

,

   

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم سب کو ایک ساتھ رہنے کی ضرورت ہے۔تو ائیے اپنے اختلافات اور زخموں کو ایک طرف رکھیں“۔
امپال۔باکسنگ اسٹار ایم سی میری کوم نے ”سکیورٹی فورسس کی جانب سے دو نو متحارب گروپس کو منی پور میں کوم گاؤں میں دخل اندازی“ سے روکنے کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ کو مکتوب تحریر کیاہے۔

شاہ کے نام تحریر اپنے مکتوب میں انہوں نے کہاکہ کوم کمیونٹی منی پور کے مقامی قبائل ہیں اور اقل ترین اقلیتوں میں سے ایک ہے۔پدما ویبھوشن ایوارڈ یافتہ نے کہاکہ ”ہم سب دو حریف برادریوں کے درمیان منتشر ہیں‘میری برداری کے خلاف دونوں طرف سے ہمیشہ قیاس آرئیاں اور شکوک وشبہات ہوتے رہتے ہیں۔

اور تمام مسائل کے درمیان میں پھنس جاتے ہیں۔کمزور داخلی انتظامیہ اور اقلیتی قبائیل میں ایک کمیونٹی کے طور پر چھوٹے سائزکی وجہہ سے‘ ہم کسی بھی ایسی طاقت کے خلاف کھڑے نہیں ہوسکے جو ہمارے دائرے اختیار میں مداخلت کرتی ہے۔

ہم سکیورٹی فورسیس سے مدد چاہتے ہیں تاکہ وہ کوم گاؤں میں متحارب گروپوں کی مداخلت کو روکیں“۔ راجیہ سبھا کی سابق رکن نے ہندوستانی فوج‘ نیم فوجی دستوں اور ریاستی دستوں کے تعینات تمام ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ذمہ داری کو انجام دیتے ہوئے غیرجانبداری کے ساتھ آبادی کے تحفظ اور ریاست میں امن او رسکون کامیابی کے ساتھ قائم کریں۔

کوم نے منی پور میں ہر ایک سے بالخصوص میتیوں اور کوکی زو سے ایک ساتھ آنے‘ اپنے اختلافات کو بازو رکھنے اور ریاست میں امن وسکون بحال کرنے پر بھی زوردیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم سب کو ایک ساتھ رہنے کی ضرورت ہے۔ائیے اپنے اختلافات اورزخموں کو ایک بازو رکھ دیں“۔