کونسلر کے مقتول شوہر کی نعش کے ساتھ احتجاج

   

قاتلین کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ ، بی آر ایس قائدین کا اظہار تعزیت

کورٹلہ /9 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نویز ) مجلس بلدیہ کورٹلہ کے وارڈ کونسلر بی آر ایس کے شوہر لکشمی راجم کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرتے ہوئے انہیںسخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر نعش کے ساتھ تقریباً آدھا گھنٹہ تک ان کے ارکان خاندان اور عوام نے شدید احتجاج کیا ۔ پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے افراد کو سمجھانے کی کوشش پر ارکان خاندان پولیس کے ساتھ الجھ پڑے جبکہ ساگر نامی نوجوان پٹرول ڈالتے ہوئے خودسوزی کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس کی جانب سے کورٹلہ پروین کمار ، سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ پروین کمار ، سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ کرن کمار نے قاتلوں کو گرفتار کرتے ہوئے قانون کے مطابق سزا دلوانے کا تیقن دئے جانے پر احتجاجیوں نے اپنا احتجاج ختم کیا ۔ دریں اثنا بھاسکر ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال نے منگل کے دن بی آر ایس کے قائدین جن کا دو نامعلوم نقاب پوش افراد نے بے دردی کے ساتھ قتل کیا ۔ محکمہ پولیس کے عہدیداروں کے ساتھ مقام واردات پہونچکر قتل کی وجوہات کے تعلق سے جانکاری حاصل کی ۔ ایس پی جگتیال کے ہمراہ ڈپٹی سپرنڈنٹ آف پولیس مٹ پلی رویندر ریڈی ، سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ پروین کمار اور دیگر پولیس کے عہدیدار موجود تھے ۔ واضح رہے کہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے بی آر ایس کے کونسلر شریمتی یوگولہ اومارانی کے شوہر یوگولہ لکشمی راجم جنکا دو معلوم افرادنے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا تھا ۔ ان کی ناگہانی موت پر ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق ورکنگ پریسیڈنٹ بی آر ایس پارٹی نے ریاستی قائیدین بی آر ایس پارٹی ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے کو فوراً گرفتار کرتے ہوئے ان سے قتل کی وجوہات دریافت کیں ۔ انہوں نے گنگولہ لکشمی کی اہلیہ اوما رانی کے ساتھ بی آر ایس پارٹی کھڑی ہے ۔ انہوں نے اومارانی سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ۔ریاستی بی آر ایس قائد کلواکنٹلہ سنجے نے لکشمی راجم کی نعش کا دیدار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہا کہ بی آر ایس پارٹی نے ایک اچھا قائد کھو دیا ہے ۔