کونڈا ویشویشور ریڈی لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے دولت مند ترین امیدوار

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : سابق ایم پی اور حلقہ لوک سبھا چیوڑلہ سے بی جے پی کے امیدوار کونڈا ویشویشور ریڈی اب تک تلنگانہ میں انتخابی مقابلہ کرنے والے امیداروں میں دولت مند ترین امیدوار ہیں ۔ ویشویشور ریڈی ان کی اہلیہ کے سنگیتا ریڈی اور فرزند کے ویراج مادھو ریڈی نے ان کے پرچہ نامزدگی کے ساتھ داخل کئے گئے حلف نامہ میں 4568 کروڑ روپئے مالیت کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کے اعلان کیا ہے ۔ مسٹر ویشویشور ریڈی اور مسز سنگیتا ریڈی کے غیر منقولہ اثاثہ جات بالترتیب 1,178.72 کروڑ روپئے اور 3,203.9 کروڑ روپئے کے ہیں ۔ جب کہ ویراج مادھو ریڈی کے اثاثہ جات 107.44 کروڑ روپئے کے ہیں ۔ منقولہ اثاثہ جات کا بڑا حصہ اپولو ہاسپٹل انٹرپرائزس لمٹیڈ میں ان کے شیرس ہیں ۔ جن کی موجودہ مارکٹ قدر بالترتیب 973.22 کروڑ اور 1500.85 کروڑ روپئے ہے ۔ مسز سنگیتا ریڈی کے پاس 10.4 کروڑ روپئے کے سونے کے زیورات ، ڈائمنڈس اور دوسرے قیمتی میٹلس ہیں ۔ ویویشور ریڈی کی غیر منقولہ جائیدادیں رنگاریڈی ڈسٹرکٹ میں اراضیات کی شکل میں ہیں جن کی مالیت 71.35 کروڑ کی ہے جب کہ سنگیتا ریڈی کی غیر منقولہ جائیدادوں کی مالیت 5.51 کروڑ روپئے ہے ۔۔