نئی دہلی: قومی کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت ملک بھر میں 216.83 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 16کروڑ 83 لاکھ 24 ہزار 537 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 4043 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 47 ہزار 379 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.11 فیصد ہے ۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.37 فیصد ہوگئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 4676 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے 4 کروڑ 39 لاکھ 67 ہزار 340 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
بحالی کی شرح 98.71 فیصد ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 2 لاکھ 95 ہزار 894 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 20 لاکھ 49 ہزار 014 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔