کووڈ ٹیکہ اندازی مہم میں 216.95 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

   

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 216.95 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 16 کروڑ 91 لاکھ 51 ہزار 591 ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 4510 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 216 ہو گئی ہے ۔